ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / ملک کو ساکشی کی کامیابی پر فخر ہے:صدر، وزیر اعظم

ملک کو ساکشی کی کامیابی پر فخر ہے:صدر، وزیر اعظم

Thu, 18 Aug 2016 18:18:13    S.O. News Service

نئی دہلی،18اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)صدر پرنب مکھرجی اور وزیر اعظم نریندر مودی نے آج خاتون پہلوان ساکشی ملک کو ریو اولمپکس میں کانسے کا تمغہ جیتنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اس نے اس تاریخی کامیابی سے ملک کو اعزازبخشا ہے۔صدر مکھرجی نے ٹوئٹر ہینڈل پر لکھاکہ ساکشی ملک کو ریو اولمپکس میں خواتین کشتی کا تمغہ جیتنے اور ہندوستان کانام روشن کرنے پر دلی مبارک ہو۔وزیر اعظم مودی نے اسے رکشا بندھن کے موقع پر ملک کو تحفہ بتاتے ہوئے کہا کہ اس سے ملک کے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی ملے گی۔مودی نے ٹویٹ کیا کہ رکشا بندھن کے اس مقدس موقع پر ہندوستان کی بیٹی ساکشی ملک نے کانسہ جیت کر ہم سب کو اعزازبخشا ہے۔انہوں نے کہاکہ ساکشی ملک آنے والے سالوں میں ہندوستان کے کئی کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرے گی۔
وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے لکھا کہ ساکشی ملک کو ریو میں کانسی جیتنے پر مبارک ہو۔انہوں نے تاریخ رقم کرکے ملک کا نام روشن کیا ہے۔وزیر کھیل وجے گوئل نے ٹویٹ کیاکہ ساکشی ملک کو مبارک ہو،ہندوستان کے لیے ریو اولمپکس میں پہلا تمغہ، کانسے کا تمغہ جیتنے پر مبارک ہو۔اطلاعات و نشریات کے وزیر مملکت وردھن راٹھور نے لکھاکہ ساکشی کو ریو میں کانسے کا تمغہ جیتنے کی مبارک ہو،ہندوستان کی بیٹی پر ہمیں فخر ہے،بہت خوب۔دہلی کے وزیر اعلی اروند کجریوال نے کہا کہ مبارک ہو ساکشی ملک،تم نے پورے ملک کا نام روشن کیا ہے۔سابق وزیر کھیل اجے ماکن نے کہا کہ ساکشی ملک نے ہندوستان کو انمول تحفہ دیا،اگر چوٹ نہیں لگی ہوتی تو ونیش فوگاٹ بھی تمغہ جیتنے کی دہلیز پر تھی،آپ پر فخر ہے۔


Share: